15 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرین میں جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہےکہ ملت بحرین پرامن احتجاج کررہی ہے ۔ المنار ویب سائيٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا کہ ملت بحرین اپنے اھداف تک پہنچنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گي ۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے پرامن احتجاج کرنے والی ملت بحرین کوکچل رہے ہیں کیونکہ ملت بحرین اپنے ملک میں بنیادی اصلاحات کی خواہاں ہے۔ ادھر اس تنظیم کے ایک اور سینئر رہنما خلیل ابومرزوق نے کہا ہے کہ بحرین کے مسئلے کا واحد حل عوام کو حکومت سونپنا اور ملک میں اصلاحات لانا ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے انسانی حقوق کی عالمی یونین کے ایک عھدیدار کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسٹیفانی ڈیوڈ کو منامہ ایر پورٹ سے واپس بھیج دیا گيا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحرین کے انسانی حقوق کارکن کے خلاف مقدمے کی سماعت میں نبیل رجب کے اچھے اخلاق و کردار کے بارے میں گواہی دے سکتے تھے لیکن حکومت آل خلیفہ نے انہیں ملک میں آنے سے روک دیا۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی باز یابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔  .....

/169